اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elephant Cub ہاتھی کے بچے کو بچانے کے لئے محکمہ جنگلات کے افسران کو نیپال جانا پڑا - ہاتھی کے بچے

مغربی بنگال محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہاتھیوں کے غول سے بچھڑنے والا ہاتھی کے بچے کو جو سرحد پار کر کے نیپال میں داخل ہو گیا تھا اسے واپس لانے کے راتوں رات پڑوسی ملک کا دورہ کرنا پڑا۔ When Elephant Cub

ہاتھی کے بچے کو بچانے کے لئے محکمہ جنگلات کو نیپال جانا پڑا
ہاتھی کے بچے کو بچانے کے لئے محکمہ جنگلات کو نیپال جانا پڑا

By

Published : Nov 2, 2022, 4:57 PM IST

سلی گوڑی: ہاتھیوں کا ایک غول منگل کو سلی گوڑی کے کھری باڑی بلاک میں بھارت-نیپال سرحد کے قریب کالاباری جنگل سے کھانے کی تلاش میں رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ When West Bengal Forest Department Enter Nepal Border To Save Elephant Cub

ہاتھیوں کا غول دریائے میچی کے کنارے جنگل میں گھومنے لگا اسی دوران ہاتھی کا ایک بچہ غول سے الگ ہو گیا جو کالاباری کے قریب نیوپانیا گاؤں میں کافی دیر تک گھومتا رہا۔ باگڈوگرا رینج اور کرسیونگ فاریسٹ ڈویژن کی ہاتھی ٹاسک فورس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ افسران نے بچے کوغول میں واپس لانے کی پوری کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:Dussehra rally at Shivaji Park شیواجی پارک میں 'دسہرہ ریلی' پر ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے میں ٹکراؤ

جھنڈ میں موجود دوسرے ہاتھیوں نے بھی اسے واپس لینے سے انکار کر دیا۔ کوئی چارہ نہ ہونے پر بچہ بھٹک گیا اور کسی طرح دریائے میچی کو عبور کر کے پڑوسی ملک نیپال جا پہنچا۔ دوسری جانب نیپال میں داخل ہوتے ہی ریاستی محکمہ جنگلات پریشان ہوگیا۔ جنگلات کے اہلکاروں کی ایک خصوصی ٹیم نے نیپال میں جاکر ہاتھی کے بچے کو بچانا پڑا۔

نیپال۔کرسیونگ کے ڈی ایف او ہرے کرشنن نے کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ ہاتھیوں کے غول نے بچے کو واپس کیوں نہیں لیا، بچہ انسانوں کے رابطے میں بھی نہیں آیا، بچہ نیپال میں داخل ہو گیا ۔ لانے کے لئے تمام کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بچہ واپس آیا۔ نیپال کے محکمہ جنگلات سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔ بچے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔When West Bengal Forest Department Enter Nepal Border To Save Elephant Cub

ABOUT THE AUTHOR

...view details