ترنمول کانگریس کی تشکیل کے وقت تجربہ کار سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے اس سیاسی جماعت کی عمر تک متعین کردیی۔ کئی سیاسی تجزیہ کاروں نے کہہ دیا تھا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی۔
تمام تر پیشن گوئیوں اور منفی ردعمل کے باوجود ممتا بنرجی نے ہمت نہیں ہاری اور غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے پارٹی کی تشکیل کے 13 برس میں ہی بایاں محاذ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے میں نہ صرف کامیاب رہیں بلکہ اپنا سکہ بھی جما دیا۔
ترنمول کانگریس کے معرض وجود میں آنے کے محض تیرہ برسوں میں ہی ساڑھے تین دہائیوں سے ریاست پر قابض لال جھنڈے کو اکھاڑ پھینک دینا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ایمانداری، غیر جانبداری اور سیکولرازم کی بنیاد پر ہی تاریخی کامیابی ملی.