اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بیشتر اضلاع میں بارش سے عوام پریشان - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو اب تک جاری ہے۔ اس بارش سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

بارش سے عوام پریشان
بارش سے عوام پریشان

By

Published : Jun 16, 2021, 10:26 PM IST

ریاست کے مختلف اضلاع میں وقفہ وقفہ سے دن بھربارش ہونے کے سب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑارہا ہے ۔
شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے موسلادھار بارش کے سبب بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔ جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت ریاست میں مانسون کی آمد یقینی ہے.

بارش سے عوام پریشان

انہوں نے کہا کہ مونسون کی آمد سے قبل ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ اور اگلے دو تین دنوں تک جاری رہے گی. مانسون کی آمد کے ساتھ ریاست تمام اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیرالہ اور مہاراشٹر میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے. اس کے بعد بنگال میں پہنچنے میں تین سے چار دنوں کا وقت لگ سکتا ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو یاس نامی طوفان کے سبب خلیج بنگال سے متصل اضلاع میں بھاری تباہی مچی ہے. اس کا موسم پر بھی گہرا اثر پڑا ہے.
آئندہ 26 جون کو ہگلی ندی میں ہواؤں کے دباؤ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے. اس کے سبب بنگال میں ایک اور طوفان آنے کا امکان ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details