مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے دفتر سے جاری ہدایت کے مطابق 16مارچ سے 31مارچ کے درمیان ریاست کے تمام اسکولوں، کالجوں، مدرسوں اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اکتس مارچ تک بنگال کے تمام کالج اور اسکول بند اس کے علاوہ اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس درمیان وہ داخلی امتحانات نہیں لے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دہلی، مہاراشٹر اور بہار میں پہلے ہی اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
کرناٹک کے بعد دہلی میں کورونا کی وجہ سے ایک مریض کی موت آج بنگال حکومت نے یہ فیصلہ کیاہے۔ تاہم ہائر سیکنڈری کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوگں گے۔
اکتس مارچ تک بنگال کے تمام کالج اور اسکول بند علاوہ ازین نجی تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔31مارچ کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسکول و کالج کھولنے پر غور کیا جائے گا۔
اس سے قبل بنگال حکومت نے ریاست بھر میں کھیل تقریبات کے انعقاد پر روک لگا دی تھی کہ 31مارچ تک کوئی بھی کھیل منعقد نہیں ہوگا۔ 18مارچ کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں ہونے والا جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ بھی رد کردیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔ متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز، رنجی ٹرافی فائنل، آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔