اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کا لینا دینا نہیں ' - صدر دلیپ گھوش

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

'رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کا لینا دینا نہیں '
'رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کا لینا دینا نہیں '

By

Published : Feb 12, 2020, 6:52 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:58 AM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضا فہ سے مرکزی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ایسا ہوتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریسوئی گیس کی قیمتوں میں ضافے کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ اس سے پر سیاست کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

'رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کا لینا دینا نہیں '

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ کمپنیاں رسوئی گیس اور تیل اپنی ضروریات کے مطابق ریسوئی گیس اور تیلوں کی قیمتوں میں اضا فی کرتی رہتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکومت کی اس میں مداخلت ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے چوبیس گھنٹوں کے اندر رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کو سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوتا تو دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل ہی رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جا سکتاتھا لیکن حکومت کے ہاتھوں میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

'رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کا لینا دینا نہیں '

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر مایوس ہوں لیکن ہم اگلے انتخابات میں بڑی جیت کے ساتھ واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اسے کسی ایک مخصوص چیز سے جوڑنا اچھی بات نہیں ہے ۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ بی جے پی کے پاس اعلیٰ رہنما ہیں وہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کا اصل سبب ڈھونڈ کر اس پر کام کریں گے۔ اس کا اثر جلد ہی بہار اور مغربی بنگال میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات میں دیکھنے کوملیں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details