مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں جاری سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری دھرنے پر بیٹھی خواتین کا حوصلہ بڑھانے کے لئے بالی ووڈ اداکار ذیشان ایوب نے پارک سرکس میدان میں موجود تھے ۔
اداکار ذیشان ایوب نے پارک سرکس کی خواتین کی حوصلہ افزائی کی انہوں دھرنے پر بیٹھی خواتین کو ان کے ہمت اور جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کوشش اور ہمت کا چرچا ممبئی اور دہلی تک پہنچ چکی ہے ۔
آپ نے جو پیغام پورے ہندوستان کو دے رہی ہیں ۔ اسی طرح اپنی آواز کو آپ پورے ہندوستان تک پہنچاتے رہئے ۔
اداکار ذیشان ایوب نے پارک سرکس کی خواتین کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہاکہ میں آپ کے ساتھ ہوں انہوں نظم کے ذریعے اپنی بات رکھتے ہوئے ملک کے موجودہ صورت حال پر نکتہ چینی کی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بولنا سب سے بڑا جرم ہو گیا ہے۔
اداکار ذیشان ایوب نے پارک سرکس کی خواتین کی حوصلہ افزائی کی آواز دبائی جا رہی ہے ۔ احتجاج کو طاقت کے سہارے کھلنے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت ہر طرح سے حق کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کھیل میں میڈیا ،انتظامیہ سب حکومت کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں لیکن ہم نہ ڈرے ہیں نہ ڈریں گے ہم اسی طرح اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ہماری لڑائی آسان نہیں ہے اسی لئے ہمیں ثابت قدم رہنا ہے۔