مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے حامیوں نے راج بھون کے گیٹ کے سامنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر پر زور احتجاج کرنا شروع کر دیا . پہلے سے پولس نے یوتھ کانگریس کے حامیوں کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولس اور یوتھ کانگریس کے حامیوں کے ساتھ کافی دیر تک نوک جھونک ہوتی رہی ۔
یوتھ کانگریس کا راج بھون کے سامنے احتجاج پولس نے جب ان کو راج بھون کے گیٹ کے سامنے سے منتشر کر دیا تو وہ راج بھون کے سامنے سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولس نے ان کو راستے سے بھی ہٹانے میں کامیاب رہی۔ کانگریس کے حامیوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو فورا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا
مرکزی حکومت کے خلاف ترنمول کانگریس اور بایاں محاذ کا ریاست میں لگاتار احتجاج جاری ہے۔ اب کانگریس بھی میدان میں اتر گئی ہے۔یوتھ کانگریس کی جانب سے آج راج بھون مارچ کا اعلان کیا گیا تھا
اس کے مطابق آج شام یوتھ کانگریس کے حامیوں راج بھون پہنچ کر مرکزی حکومت کی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے لگے ۔
مرکزی حکومت سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور راج بھون کے گیٹ کے سامنے سینکڑوں کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔