اردو

urdu

ETV Bharat / state

صفائی ملازمین نے میونسپلٹی میں لگایا تالہ

شمالی24 پرگنہ کے حالی شہر میونسپلٹی کے صفائی ملازمین نے مستقل ملازمت ،تنخواہ میں اضافہ اور  دیگر ضروری مطالبے کولے کر میونسپلٹی کے صدر گیٹ پر تالہ لگادیا۔

صفائی ملازمین نے میونسپلٹی میں لگایا تالہ
صفائی ملازمین نے میونسپلٹی میں لگایا تالہ

By

Published : Nov 30, 2019, 3:18 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ ضلع کے حالی شہر میونسپلٹی کے صفائی ملازمین نے مستقل ملازمت ،تنخواہ میں اضا فہ اور دیگر ضروری مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔

صفائی مزدوروں نےاحتجاج کے دوران میونسپلٹی کے صدر گیٹ میں تالہ لگادیا۔اس کے سبب میونسپلٹی میں کام کرنے والے کئی مزدور دفتر کے اندر ہی پھنس گیے۔

دفتر آنے والے ملازمین گیٹ باہر احتجاج ختم ہونے کا انتظارکیا۔اس دوران میونسپلٹی میں کام کاج پوری طرح سے بند رہا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر صدر گیٹ کاتالہ کھلواکر حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ۔ لیکن صفائی ملازمین نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔

صفائی ملازمین نے کہاکہ ہماراسب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ ہمیں جلد سے جلد مستقل کیاجائے۔ ہماری ملازمت مستقل ہوجائے گی تو ہمیں وہ تمام سہولیتیں ملیں گی جس سے ہم محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مستقل ملازمت کا مطالبہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ لیکن میونسپلٹی انتظامیہ نے اب تک ہمارے مطالبے پر کو ترجیح نہیں دی ہے۔

صفائی ملازمین کے مطابق جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں ۔ا س وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم جائز مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس سے کسی کواعتراض نہیں کرنا چاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details