اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا کے وارڈ میں گھر گھر جاکر تھرمل چیکنگ - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا کے جس وارڈ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض پایا گیا ہے، اس وارڈ میں کاؤنسلر نے گھر گھر جاکر تھرمل چیکنگ کر دی ہے۔

کولکاتا کے وارڈ میں گھر گھر جاکر تھرمل چیکنگ
کولکاتا کے وارڈ میں گھر گھر جاکر تھرمل چیکنگ

By

Published : Mar 21, 2020, 11:28 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات گرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ انتخابات کب ہوں گے۔ اس کے باوجود کونسلر نے لوگوں کے دلوں میں جگہ پانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔

کولکاتا کے وارڈ میں گھر گھر جاکر تھرمل چیکنگ

وارڈ نمبر 109کی کاؤنسلرانانیہ چٹرجی چکرورتی نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر گھر گھر جاکر تھر مل چیکنگ کررہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کا پہلا مریض چوں کہ اسی وارڈ میں پایا گیا تھا۔ اس لئے ہم احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈاکٹروں کی ٹیم کےساتھ گھر گھر جاکر تھرمل چیکنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کررہی ہیں'۔

اننیا چٹرجی کی کوششوں کی وجہ سے مکند پور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں صحت عملہ کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایمبولینس کو ہمہ وقت تیار رکھا گیا ہے اس کے علاوہ علاقے میں صاف ستھرائی کے انتظامات سخت کردی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں اس طرح اب تک کوروناوائرس کا یہ تیسرا کیس ہے۔ تینوں میں سے دوانگلینڈ سے جبکہ ایک کیس اسکاٹ لینڈ سے مغربی بنگال منتقل ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details