اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری - دارلحکومت کولکاتا

کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے۔حکومت کی جانب سے ٹینٹ، روشنی اور مائیک لگانے کی اجازت نہ ملنے پر لوگوں میں غم وغصہ پایاجاریا ہے۔

پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری
پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری

By

Published : Jan 14, 2020, 7:51 PM IST

دہلی کے شاہین باغ کے طرز پرمغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے کے پارک سرکس میدان میں بھی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف خواتین گزشتہ سات جنوری سے احتجاج جاری ہے ۔

مگر کلکتہ کارپوریشن کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے مظاہرہ کررہی خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ نہ ٹینٹ اور نہ ہی لائٹ اور مائیک کے استعمال کی اجازت ہے۔

پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری

چنانچہ خواتین سرد رات میں بھی کھلے آسمان میں بیٹھ کر احتجاج کررہی ہیں اس کی وجہ سے خواتین جہاں مرکزی حکومت کے رویے سے ناراض ہیں وہیں ریاستی حکومت کے تئیں بھی نالا ں ہیں۔

7جنوری کو کولکاتا کی کچھ مقامی خواتین اچانک پارک سرکس میدان پہنچ کر احتجاج کرنا شروع کردیا اور اس کی خبر عام ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات سے خواتین یہاں پہنچنا شروع ہوگئیں۔

پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری

تاہم دہلی کے شاہین باغ کی طرح یہاں کا احتجا ج منظم نہیں ہے۔دھرنے میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ کولکاتا کارپوریشن سے یہاں پر ٹینٹ لگانے، لائٹ کے انتظامات کرنے اور موبائل باتھ روم اور مائیک کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی مگر کارپوریشن نے اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے کھلے آسمان میں احتجاج کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details