اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا سے نمٹنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دیں'

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے لوگوں کو ہاتھوں کی صفائی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

'کورونا سے نمٹنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دیں'
'کورونا سے نمٹنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دیں'

By

Published : May 5, 2020, 4:08 PM IST

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور کوروناوائرس سے مقابلہ کرنے کے لئےمبر ممالک سے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دینے کے لئے کہا ہے۔

'کورونا سے نمٹنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دیں'

ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیاء کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کے ممبر ممالک کو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو مسلسل فروغ دیتے رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صابن یا الکحل پر مبنی سینیٹائیزر سے باقاعدہ طور پر اچھی طرح سے ہاتھ دھونے کی عادت ایک اہم طریقہ ہے جسے اپنا کر ہم خود کی اور دوسروں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر کھترپال نے کہا کہ پانچ مئی کو دنیا میں سالانہ سیولائفز:کلین یور ہینڈس مہم منائی جاتی ہے۔اس روز مڈوائف انٹر نیشنل ڈے بھی منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ممبرممالک صحت دیکھ ریکھ کے تحت ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو لگاتار فروغ دیتے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details