مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ریاست میں پیاز کی قیمتوں میں تسلسل لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہاکہ 131 مقامات پر 59روپے فی کلو پیاز فروختگی کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ امید ہے کہ تین چار دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔
کھڑگپور دورے کے لیے روانہ ہونے سے قبل وزیراعلیٰ نے کہاکہ جن بازاروں میں 59 روپے فی کیلو پیاز کو فروخت کیا جا رہا ہے وہاں حکومت 50 روپے سبسڈی بھی دے رہی ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں سوپول بنگالہ اسکیم کے تحت 430 ڈیلیرز 59 روپے فی کیلو پیاز فروخت کریں گے۔ اس کے علاوہ 108 سیلف ہیلف گروپ بھی اس کام میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریاست کوپیاز دینے کا جومعاہدہ کیا تواس کو ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے انکار کی وجہ سے ریاست میں بحران پیدا ہوگیاہے۔ مزکری حکومت اگر معاہدے کے تحت ریاست مغربی بنگال کو ضرورت کے مطابق پیاز فراہم کردیتی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔