مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کھڑگپور پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریت ترمیمی بل 2019 اور این آر سی ایک سکے کے دوپہلو ہیں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل2019 میں کئی خامیاں ہیں ۔ اس بنیاد پر اسے نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔اس سے عام لوگوں کو نقصان ہو گیا ۔ جس بل سے لوگوں کو نقصان ہو اسے کیوں نافذ کیا جائے ۔
ممتابنرجی کے مطابق مرکزی حکومت نے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے شہریت ترمیمی بل2019 اور این آر سی پر دوطرح کی باتیں کررہی ہے۔ دونوں ایک ہی ہے ۔اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیرداخلہ شہریت ترمیمی بل2019 اور این آرسی میں فرق نہیں بتاسکتے ہیں۔ انہیں اس سلسلے میں زیادہ جانکاری ہے ہی نہیں تو اس پر کیا بات کریں گے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ میں جب تک ہوں اس وقت مغربی بنگال میں این آر سی نافذ ہونے نہیں دوں گی۔ میرے جیتے جی این آر سی بنگال میں نافذ ہوسکتا ہے ۔