اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: موسلادھار بارش سے کولکاتا ہوا پانی پانی - کولکاتا شہر میں موسلا دھار بارش

خلیج بنگال میں دوہرے گردابی طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

water logging in kolkata muslim area
water logging in kolkata muslim area

By

Published : Sep 21, 2021, 12:35 PM IST

کولکاتا شہر میں دیر رات موسلا دھار بارش ہوئی جس شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی کیفیت ہوگئی خصوصی طور پر کولکاتا کے مسلم علاقوں میں حالت کافی خراب ہے۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش

دیر رات سے جاری بارش کی وجہ سے جنوبی و شمالی کولکاتا کے بیشتر علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ اب تک 200 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔جس کے بعد سے جنوبی کولکاتا کے خضر پور، بیہالا، ڈھاکوریا، مدیالی، ٹالی گنج، قصبہ، سادرن ایونیو اور آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا۔

اس کے علاوہ شمالی کولکاتا کے مختارن بابو اسٹریٹ، ٹھنٹھنیا پارک،کالی باڑی، مہاتما گاندھی روڈ، امہرسٹ اسٹریٹ، سکیا اسٹریٹ، کالج اسٹریٹ یہ سب علاقے پانی میں ڈوبے رہے۔

اس بارش کی وجہ سے مسلم اکثریتی علاقوں کا حال انتہائی خراب ہے جہاں پانی بارش کے سبب پانی بھر جانے کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ لوگوں نے بتایا کہ میں کیلا بگان، بنیا پوکھر، تانتی بگان، جان نگر روڈ، پٹوار بگان رپن اسٹرین،رفیع احمد قدوائی روڈ میں برسات کے دنوں میں پانی بھرنے کا مسئلہ بہت پرانا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس کا حل آج تک نہیں ہو پایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details