مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری راجیب سنہا نے تمام اضلاع کے انتظامیہ کو ہوشیار کیا ہے کہ ایک سازش کے تحت ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر ترمیم کے نام لوگوں کے نام کا اخراج کیا جا سکتا ہے۔ مغربی بنگال کی خفیہ ایجنسی نے اس کی اطلاع دی ہے۔
تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کو چیف سیکریٹری راجیب سنہا نے فون پر اس معاملے پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست میں ووٹر لسٹ کی ترمیم کا کام جاری ہے۔
خفیہ ایجنسی کے مطابق ووٹر لسٹ میں جانچ کے نام پر سازش کر کے بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام خارج کئے جانے اندیشہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف سیکریٹری راجیب سنہا نے تمام اضلاع کو اس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
تمام اضلاع کے موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔