مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا شہر میں میٹرو ریلوے کے اختراع کا کام جاری ہے۔ کئی نئی روٹ پر کسم جاری ہے ۔ ایسٹ ویسٹ میٹرو تقریبا پورا ہو چکا ہے۔ 2020 میں شروع ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ وہیں کولکاتا میٹرو ریلوے کھ ایک اور پروجیکٹ بی بی ڈی باغ جوکا میٹرو کا کام بھی گزشتہ دس برسوں سے جاری ہے۔
اسی لیکن زمین کو لیکر مسائل سامنے آنے سے میٹرو کا کام کئی بار متاثر ہوا ۔اسی روٹ کے تحت وکٹوریہ میٹرو ریلوے اسٹیشن بنانے کی بات تھی۔ لیکن بی بی ڈی باغ تک میٹرو کا روٹ بنانے میں قانونی پیچیدگیوں کا حائل ہونے سے بی بی ڈی باغ تک میٹرو کا کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔
اس لئے جوکا سے اسپلینیڈ تک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی روٹ میں وکٹوریہ میموریل کے پاس وکٹوریہ میٹرو ریلوے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق کے جوکا میٹرو ریلوے روٹ میں ماجرہاٹ تک میٹرو کا کام ہوا ہے لیکن اس سے آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔