مغربی بنگال وائس چانسلرکونسل نے کوچ بہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں گورنر کو مدعو نہیں کیے جانے پر سمن جاری کیا جانا غلط ہے۔
چانسلر کے خلاف سمن کی وائس چانسلر کونسل نےحمایت کی 13فروری کو گورنر جگدیپ دھنکر نے وائس چانسلر دیپ کمار مکھوپادھیائے کو سمن جاری کیا تھا۔
گورنر نے کوچ بہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سالانہ کانووکیشن میں مدعو نہیں کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وائس چانسلر کے عہدے سے برطرف کرنے کی قواعد شروع کرسکتے ہیں۔
چانسلر کے خلاف سمن کی وائس چانسلر کونسل نےحمایت کی گورنر نے وائس چانسلر کو 15دن کا وقت دیا تھا کہ اس مدت میں راج بھون میں حاضر ہوکر اپنا جواب دیں ۔
مکھوپادھیائے نے کہا کہ انہوں نے گورنر کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ہے اور اگر خط ملے گا تو وہ ضرورجواب دیں گے۔مغربی بنگال وائس چانسلر کونسل نے مکھوپادپادھیائے کی حمایت کی ہے ۔
کونسل نے کہا کہ وائس چانسلر نے کانووکیشن کےلئے خط لکھا تھا مگر چانسلر کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملنے پر پروگرام طے کرلیا گیا تھا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے نئے قانون کے مطابق ریاستی یونیورسٹی کو چانسلر سے رابطہ کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے ذریعہ رابطہ کرنا ہوگا۔
چانسلر کے خلاف سمن کی وائس چانسلر کونسل نےحمایت کی خیال رہے کہ 12فروری کو گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوچ بہار یونیورسٹی میں 14فروری کو سالانہ کانووکیشن ہورہا ہے ۔
اس میں ریاستی وزرا کو شرکت کی دعوت ہے ۔مگر مجھے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔جب کہ چانسلر کی حیثیت سے کانووکیشن کی صدارت کرنے کا حق ہم سب کو ہے۔
گورنر کے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا تھاکہ گورنر کو رونے کا سلسلہ بند کردینا چاہیے۔
13فروری کو دھنکر نے شوکائوز نوٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوچ بہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر یہ صفائی دینے میں ناکام رہے کہ انہوں نے چانسلر کو کیوں نہیں مدعو کیا ہے ۔