مغربی بنگال اردو اکادمی West Bengal Urdu Academy کی جانب سے معروف ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر تین روزہ جشن کیفی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر اور کیفی اعظمی کی دختر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شریک ہوں گی۔
تین روزہ جشن کیفی میں مشاعرہ، سیمینار کے علاوہ کیفی اعظمی پر ایک ڈاکیومینٹری پیش کی جائے گی Documentary on Kaifi Azmi اور کیفی اعظمی کی زندگی اور ادبی خدمات پر مونوگراف کا افتتاح کیا جائے گا۔
مغربی بنگال اردو اکادمی کے نائب چیئرمین ندیم الحق اور دوسرے ارکان کی موجودگی میں اس کا اعلان کیا گیا۔ نائب چیئرمین ندیم الحق نے بتایا کہ 14 جنوری کو اکادمی میں معروف مصور وسیم کپور کی بنائی ہوئی کیفی اعظمی کی ایک پورٹریٹ کی نقاب کشائی شبانہ اعظمی کے ہاتھوں ہوگی۔