اردو

urdu

ETV Bharat / state

غالب کی 150ویں برسی پرپانچ روزہ تقریب 21فروری سے

اردو کے عظیم شاعرمرزا اسد اللہ خان غالب کی 150ویں برسی پر مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے غالب کی یاد 21فروری سے پانچ روز جشن منعقد کررہی ہے جس میں غالب کے کولکاتا آمد اور کولکاتا میں قیام کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

غالب کی 150ویں برسی پرپانچ روزہ تقریب 21فروری سے
غالب کی 150ویں برسی پرپانچ روزہ تقریب 21فروری سے

By

Published : Feb 18, 2020, 11:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:12 PM IST

مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے کارگزار چیرمین سید شہاب الدین حیدرنے کہا کہ غالب کی شخصیت کا دائرہ کار اردو تک محدود نہیں بلکہ غالب عالمی شاعر ہیں جن سے تمام زبانوں کے شعراء اور ادیبوں نے استفادہ کیا ہے۔

غالب کی شاعری اور ان کے فلسفے پر دنیا کی تمام زبانوں میں لکھے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے اور ابھی بھی غالب کی شخصیت کے کئی پہلو اجاگر ہونا باقی ہے۔

غالب کی 150ویں برسی پرپانچ روزہ تقریب 21فروری سے

انہوں نے کہا کہ بنگال اردو اکیڈمی کا مقصد بھی یہی ہے کہ غالب کی شخصیت سے نئی نسل کو متعارف کرانا ہے۔

راجیہ سبھارکن ندیم الحق نے کہا کہ غالب کی شخصیت پر کولکاتا میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں سمینار، مشاعرہ، ڈراما،میوزیکل و دیگر رنگا رنگ پروگرام شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپریل 1928کو غالب پنشن کی غرض سے کلکتہ کے دورے پر آئے تھے۔اپریل 1928سے نومبر 1928سے قیام کے دوران غالب جہاں پنشن حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کیا وہیں ادبی محفل میں بھی وہ شریک ہوتے تھے۔

غالب کی 150ویں برسی پرپانچ روزہ تقریب 21فروری سے

جون 1928میں کلکتہ کے مدرسہ عالیہ میں تین مشاعرے ہوئے تھے جس میں اس وقت کے بنگال کے بڑے شعراء نے شرکت کی اور غالب نے اپنے کلام کا سکہ جمادیا۔انہوں نے کہا کہ غالب اس مشاعرے کی یاد میں بھی ایک قومی طرحی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں شعراء غالب کے زمین پر ہی اپنا کلام پیش کریں گے۔

ندیم الحق نے بتایا کہ اس پروگرام کے افتتاح کیلئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو مدعو کیا گیا تھا مگر وزیر اعلیٰ عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر منعقد ہونے والے سرکاری پروگراموں میں مصروف رہیں گی اس لیے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کے ارتضی کریم، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایمریٹ پروفیسر شیم حنفی، جاپان سے پروفیسر ہیروجی کٹوکا اور افعانستا ن اے کے رشدید اور جامعہ ملیہ اسلامیہ شہزاد انجم سمینار میں شریک ہوں گے۔

اردو اکیڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب نے کہا کہ سیمینار، طرحی مشاعرے، ڈراما،کے ساتھ اسکولی بچوں کو ان مقامات کی سیر کرائی جائے گی جہاں جہاں غالب گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آسنسول میں بڑی اردو آبادی ہے۔اس لیے ایک ڈراما آسنسول میں بھی رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام پروگرام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details