اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کی رکن اسمبلی کی دھمکی پر سی پی ایم رکن اسمبلی رو پڑی - اسمبلی

ریاستی اسمبلی میں آج ایک عجیب واقعہ پیش آ یا جب ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی نرگس بیگم نے سی پی ایم کی رکن اسمبلی جہاں آرا کو عصمت دری کی دھمکی دے ڈالی ۔ اس پر اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ترنمول کی رکن اسمبلی کی دھمکی پر سی پی ایم رکن اسمبلی رو پڑی
ترنمول کی رکن اسمبلی کی دھمکی پر سی پی ایم رکن اسمبلی رو پڑی

By

Published : Feb 15, 2020, 7:12 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:08 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں اجلاس کے دوران ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور سی پی ایم کی رکن اسمبلی بحث کے دوران حدود پار کرگئیں۔

ترنمول کی رکن اسمبلی کی دھمکی پر سی پی ایم رکن اسمبلی رو پڑی

ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی نرگس بیگم نے سی پی ایم کی رکن اسمبلی جہاں آرا کو عصمت دری کی دھمکی دے ڈالی ۔ اس پر اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوگیا

ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی کو معافی مانگنے کی ہدایت دی ۔

ترنمول کی رکن اسمبلی کی دھمکی پر سی پی ایم رکن اسمبلی رو پڑی

ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی کے بیان کے بعد سی پی ایم کی رکن اسمبلی جہاں آرا رونے لگی ۔ اس پر اسمبلی میں موجود بایاں محاذ اور کانگریس کے اراکان اسمبلی نے ہنگامہ کیا اور واک آؤٹ کرگئے ۔

ہنگامے کے بعد ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی نرگس بیگم نے اپنے بیان پر سی پی ایم کی رکن اسمبلی سے معافی مانگ لی ۔ اس کے باوجود بایاں محاذ اور کانگریس کے احتجاج جاری رہا۔

جہاں آرا نے پر یس کانفرنس کے دوران کہاکہ نرگس بیگم کی باتوں سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔ مجھے ان سے ایسی باتوں کی امید نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ معافی مانگنے سے ساری باتیں ختم ہو جاتی ہے لیکن دلی تکلیف کو کیسے ختم کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details