مغربی بنگال کے نیتا جی سبھاش چندر بوس ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق بنکاک سے آنے والے دو مسافروں کی جب ائیر پور ٹ پر جانچ کی گئی تو ان میں کرونا وائرس پوزیٹیو پائے گئے ۔
دو مسافروں میں کرونا وائرس پوزیٹیو پایا گیا ان دونوں مسافروں کو بیلیا گھاٹاآئی ٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اب تک چین سے آنے والے تین مسافروں میں کرونا وائرس پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔
چین میں رہنے والے ہیمداری برمن بنکاک کے راستے منگل کو کلکتہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے تھے۔
دو مسافروں میں کرونا وائرس پوزیٹیو پایا گیا جب کہ بدھ کو ناگیندر سنگھ پہنچے تھے۔اس سے قبل بھی چین سے آنے والے ایک مسافر میں کرونا وائرس پوزیٹیو پایا گیا تھا۔
چین اور کلکتہ کے درمیان کئی فلائٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق انڈیگو نے اپنی فلائٹ سروس کو 6 فروری سے لے کر 25 فروری تک معطل کردیا ہے۔
دو مسافروں میں کرونا وائرس پوزیٹیو پایا گیا 26 فروری کے بعدفلائٹ سروس شروع ہونے کا امکان ہے۔اسی طرح چین ایکسپروے نے بھی29فروری تک اپنی سروس کو معطل کردیا ہے۔
چین کے مسافر بنکاک کے راستے بھارت آرہے ہیں۔اس لیے بنکاک اور سنگاپور کے راستے کلکتہ آرہے ہیں۔
کولکاتا کے مرکزی ہیلتھ سینٹر نے کہاکہ کروناوائرس میں مبتلا ہونے کی اب تک تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ علاج چل رہا ہے۔