مغربی بنگال کی ایک عدالت میں دو جج کے کورونامثبت پائے جانے کی اطلاع منظر عام پر آ ئی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی عدالت کے جج کورونا وائرس سے متاثر ہوا۔
دونوںججوں کے رابطے میں آنے والوں لوگوں کو ہدایت دی کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی کورنٹائن میں چلے جائیں۔
مغربی بنگال میں دوجج کورونا وائرس سے متاثر محکمہ صحت کے مطابق یہ دونوں جج علی پور سیشن و سو ل کورٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ان دونو ں کاایک پرائیوٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
ان دونوں ججوں کے رابطے میں آنے والوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے تاہم اب ان لوگوں کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔مغربی بنگال اس وقت 4025مریض زیر علاج ہیں جب کہ کل 7,303.مریض سامنے آچکے ہیں۔
بنگال میں اب تک 294افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ 72افراد کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے موت ہوئی ہے مگر وہ کورونا سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔
گزشتہ روز مغربی بنگال میں آج 427کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 7ہزار کا عدد عبور کرتے ہوئے 7,303ہوگیا ہے۔جب کہ اس وقت 40,25افراد زیر علاج ہیں۔2912افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے میں 11افراد کی موت ہوئی ہے۔کل مرنے والوں کی تعداد 294ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چند دنوں میں ایک لاکھ سے زایدافراد کی قرنطینہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ دو مہینوں میں 2,46,981 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جس میں سے ایک لاکھ 46ہزار 359افراد نے ہوم قرنطینہ مکمل کیا ہے اور اس وقت 96,622 افراد ہوم کورنٹائن میں ہیں۔ 56,940افراد سرکاری قرنطینہ سنٹر سے ریلیز کئے گئے ہیں۔اس وقت 572قرنطینہ سنٹر میں 20,072قرنطینہ میں ہیں۔