مغر بی بنگال کےجنوبی 24 ضلع کے بیگم پور علاقے میں جمعرات کو ایک موٹر سائیکل کے حادثے کا شکار ہونے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
پولس ذرائع نےبتایا کہ باروئی پور بیگم پور کتھال میں تین افراد ایک موٹرسائیکل سےجارہے تھے اور اچانک اس کا توازن بگڑگیا جس کےبعد یہ سڑک کنارے ایک پوسٹ سے ٹکراگئی۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔