اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایذائیں پہنچانے سے دو بچوں کی موت

مالدہ ضلع کےگاجل کے قدم تلہ علاقے میں جھاڑ پھونک کے نام پر مبینہ طور پر ایذائیں پہنچانے کے نتیجہ میں دو بچوں کی موت ہو گئی

ایذائیں پہنچانے سے دو بچوں کی موت
ایذائیں پہنچانے سے دو بچوں کی موت

By

Published : Feb 15, 2020, 10:54 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:46 AM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں دو تانترکوں کے ذریعہ جھاڑ پھونک کے نام پر مبینہ طور پر ایذائیں پہنچانے کے نتیجہ میں دو بچوں کی موت ہو گئی۔یہ دردناک واقعہ گزشتہ روز گوجول بلاک کے قدم تلا گاوں میں پیش آیا۔

ایذائیں پہنچانے سے دو بچوں کی موت

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ چار بچے کھیلنے کے بعد جب گھر لوٹے تو انہوں نے اپنے والدین سے طبیعت بگڑنے کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے بچوں کے علاج کے لئے دو تانتروں کو گھر بلایا۔

تانترکوں نے تقریبا دو گھنٹے تک جھاڑ پھونک کے نام پر بچوں کو ایذائیں دیں جس کی وجہ سے ان میں سے ایک سات سالہ بچے کی حالت بہت بگڑ گئی۔

اسے اور تین دیگر بچوں کو مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ باقی تین میں سے ایک بچے کی کل رات موت ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے بچوں کی موت کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی لیکن دونوں تانترک پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے۔ باقی دو بچوں کو اسپیشل وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details