اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے پارٹی ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی میٹنگ طلب کی - سربراہن ممتا بنرجی

پارلیمنٹ کے دیوانوں میں شہریت ترمیمی بل اور این آر سی  پاس ہونے کے بعد آسام اور شمال مشرق خطہ میں بل کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اس پر حکمت عملی بنانے کے لیے20 دسمبر کوپارٹی کے ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی کی میٹنگ طلب کی ہے۔

ممتا بنرجی نے پارٹی ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی میٹنگ طلب کی
ممتا بنرجی نے پارٹی ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی میٹنگ طلب کی

By

Published : Dec 12, 2019, 9:24 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جامعت ترنمول کانگریس کی سربراہن ممتا بنرجی پارٹی کے سینئر لیڈران،ممبران پارلیمنٹ اور ریاستی وزراء اور ممبران اسمبلی کے ساتھ شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد رونما ہونے والے حالات پر غور کریں گے۔

اس کے علاوہ عوام کے مزاج او ر نظریہ کو سمجھنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی پارٹی لیڈروں سے شہریت ترمیمی بل اور این آر سی پر پارٹی رہنماؤں کی رائے جاننے کی کوشش کریں گی۔

ممتا بنرجی شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کی پرزور مخالفت کررہی ہے۔

شہریت ترمیمی بل کو ممتا بنرجی نے ملک کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں اسے نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ بنگال میں کسی بھی صورت میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

راجیہ سبھا میں اس بحث پر حصہ لیتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے کہا تھا کہ اس بل میں جو وعدے کیے گیے ہیں، حکومت کبھی بھی اسے پورا نہیں کرپا ئے گی اور یہ بل ملک کے آئینی تقاضوں کے خلاف ہے۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details