مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول تھانہ علاقے میں حکمراں جماعت کی طلبا ونگ ترنمول کانگریس چھترپرشید کے حامیوں نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرُتشدد مظاہرہ کرتے ہوئے دونمبرقومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی۔
شہریت ترمیمی بل کے خلاف قومی شاہراہ کی ناکہ بندی ترنمول کانگریس چھترپرشید کے حامیوں کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل کے تحت بھارتی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس سے ملک میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی عوام چین وسکون کی زندگی گزاررہے تھے لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی نے لوگوں کی پرُسکون زندگی میں زہر گھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترنمول کانگریس چھترپرشید کے رہنما کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل ایک ایسا بل ہے ۔ اس سے ملک کی سکیورٹی شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شمال مشرق خطہ میں جوکچھ ہورہا ہے وہ بالکل درست ہے۔ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرُتشدد مظاہرے کاسلسلہ شروع ہو چکی ہے۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے سڑکوں پر ٹائرجلا کرمرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران انہوں نے شہریت ترمیمی بل منسوخ کرنے کامطالبہ کیا۔
گزشتہ کل دارجلنگ میں گورکھاؤں نے امت شاہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمان کا پتلا نذرآتش کیا۔ گورکھاؤں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان کو شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرنے کو کہا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انہیں علاوہ بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔