بھارت میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے راہل گاندھی کوپپو کہہ کر پکارتے تھے لیکن مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) نے بی جے پی کے رہنما امت شاہ کو پپو کا لقب دے دیا ہے۔ West Bengal Trinamool Congress planning to make India Biggest Pappu T-shirt
ذرائع کے مطابق پرشانت کیشور کے ادارے میں کام کرنے والے دو ملازمین نے پپو نام کی ٹی شرٹ تیار کی ہے۔ انہوں نے ہی اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس ٹی شرٹ کی تصویر جاری کی۔ ترنمول کانگریس نے ان ہی تصاویر کی بنیاد پر ملکی سطح پر پپو نام کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ کو بھارت کا سب سے بڑا پپو قرار دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی کے رہنما کو پپو کہنا شروع کر دیا ہے۔
ابھیشیک بنرجی کے کہنے کے بعدترنمول کانگریس کے تمام بڑے چھوٹے رہنما بھی امت شاہ کو پپو کہنے لگے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے اب اس کو لے کر ملکی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ TMC to Launch Biggest Pappu T-shirt
ترنمول کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویرشئیر کی جارہی ہے جس میں ایک طرف امت شاہ ہے اور دوسری طرف پپو لکھا ہوا ہے۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے ایک ٹی شرٹ کی بھی تصویر شئیر کی جارہی ہے۔ اس میں بی جے پی کے رہنما کی تصویر کے نیچے پپو لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee's ED appearance کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ابھیشیک بنترجی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیشی
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کوکوئلہ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی کے رہنما امت شاہ کو پپو کہہ کر پکارا تھا۔ اس کے دوسرے دن ہی سوشل میڈیا پر بی جے پی کے رہنما کی پپو لکھی ہوئی تصویر وائرل ہو گئی ہے۔