اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مارکر قتل - ہوڑہ ضلع کے باگنان تھانہ علاقے کے کڑیا گرام

ہوڑی ضلع کے باگنان تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے سابق  علاقائی صدر گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مارکر قتل
ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مارکر قتل

By

Published : Jan 21, 2020, 6:26 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:26 PM IST

مغربی بنگال میں ایک بار پھر سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ باگنان تھانہ کے تحت کڑاگرام میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کا رہنما ہلاک ہوگیا۔

ریاست کے ہوڑہ ضلع کے باگنان تھانہ علاقے کے کڑیا گرام میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے سابق صدر گولی مار کر قتل کردیا۔ مقتول کی رہنما کی لاش سڑکوں کے کنارے پائی گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیااور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے مورگ بھیج دیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اسدالرحمان کی شکل میں ہوئی ہے۔ وہ ترنمول کانگریس کے سابق علاقائی صدر تھے۔ قتل کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔

پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ ان کے گھروالوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے سابق رہنما کے گھروالوں کاکہنا ہے کہ انہیں فون کرکے بلا یاگیا تھا۔وہ سائیکل لے کر نکلے تھے۔اس کے بعد ان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ آج ان کی موت کی خبر ملی۔مقامی باشندوں نے اپنے ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details