مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے منظورشدہ نئے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے۔
ترنمو ل کانگریس نے آج ریاست بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف دھرنا اور مظاہرہ کیا۔
پارٹی نے بتایا کہ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کے لیڈروں اور کارکنان نے ریاست بھر میں مظاہرہ کیا ہے۔
سینئر لیڈر پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم اور دیگر لیڈران اپنے اپنے حلقے انتخاب میں احتجاج میں شامل ہوئے۔
این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ فرہاد حکیم نے کہا کہ ملک کی بیشتر آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ان کے پاس ریکار ڈ نہیں ہے۔
این آر سی آنے کے بعد ملک کی بیشتر آباد کو اپنے آپ ہندوستانی ثابت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس لیے ہم کسی بھی صورت میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو قبول نہیں کرسکتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے ہی مغربی بنگال میں احتجاجی جلسے اور جلوسوں کاسلسلہ جاری ہے۔
ریاست کے تمام اضلاع میں جاری احتجاج کے سبب مشرقی ریلوے کو سیالدہ اور ہوڑہ سے روانہ ہونے والے تمام بیشترٹرینوںکو معطل کردیا ہے جس کے سبب مسافروں کو بڑی دشواریوں کاسامنا کرناپڑرہاہے۔