حکومت مغربی بنگال ایک طرف کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کر رہی ہے تو دوسری جانب امفان طوفان کی تباہ کاریوں سے بھی نبرد آزما ہو رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
امفان طوفان سے متاثر اضلاع میں ابھی بھی صورت حال معمول پر نہیں آئے ہیں۔ایسے میں حالات کا جائزہ لینے اور اس صورت حال کا طرح مقابلہ کیا جائے۔
اس سلسلے میں پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آئندہ کل میٹنگ بلائی ہے۔آئندہ کل شام کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یہ میٹنگ ہوگی۔جس میں پارٹی تمام ارکان اسمبلی کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کووڈ 19 اور امفان طوفان کے علاوہ اس میٹنگ میں فرہاد حکیم اور سادھن پانڈے کے درمیان چلے رہے تنازعہ پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
کووڈ 19 کے متعلق حقائق طھپانے،،غیر مقیم مزدور اور راشن کی تقسیم کو لیکر ریاستی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ریاستی بی جے پی قیادت ریاست کے وزیر صحت کے طور پر وزیر اعلی ممتا بنرجی سے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے۔