مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک طرف جہاں حیدرآباد اجتماعی عصمت دری معاملے کے ملزمین کے انکاؤنٹر پر سوالیہ نشان لگایا وہیں ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ فلم ادکار دیو،شتابدی رائے،میمی چکرورتی اور نصرت جہاں نے انکاؤنٹر کی حمایت کرتے ہوئے انکاؤنٹر میں پولس کے رول کی تعریف کی ہے۔
میوروڈ پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ پولس کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
پولس کو اپنا کام کرنا چاہیے اورجج کاکام فیصلہ کرنا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگرعصمت دری کے واقعات پیش آتے ہیں تو پولس کی ذمہ داری ہے کہ فوری گرفتار کرکے فوری چارج شیٹ پیش کرے۔تین چار دنوں میں کارروائی مکمل ہونا چاہیے۔
تاہم ترنمول کانگریس کے چار ممبران پارلیمنٹ انکاؤنٹر کی تعریف کی ہے۔بیر بھوم سے رکن پارلیمانن شتابدی رائے نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے وہ اچھا ہی ہوا ہے۔