اردو

urdu

جھنڈ کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: ممتا بنرجی

By

Published : Dec 18, 2020, 10:36 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی نے اپنی رہائش گاہ پر کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی چھوڑ کر جانے والوں پر برس پڑیں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ اچھا بندروں کا جھنڈ بھاگ رہا ہے۔ اس جھنڈ کے بھاگنے کے بعد ترنمول کانگریس مضبوط اور متوازن ہو جائے گی اور پارٹی کی باگ ڈور ایماندار قائد کے ہاتھوں چلی جائے گی۔

TMC supremo mamata
ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو قائم کرنے میں کئی لوگوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ ان عظیم لوگوں میں پارٹی چھوڑ کر جانے والوں میں سے کوئی نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ کسی کے جانے اور کسی کے آنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ پارٹی اپنے قاعدہ قانون اور اصولوں پر چلتی ہے۔ کسی کے دباؤ یا پھر مرضی سے نہیں۔ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے، جنہیں اصولوں سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

ممتا بنرجی

کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ کسی کے جانے پر کوئی تکلیف نہیں ہے۔ افسوس اس بات پر ہے کہ لوگوں کو پہچانے میں عرصے لگ گئے۔ ایک جھنڈ کے جانے کے باوجود پارٹی کی طاقت اور مضبوطی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

ممتا بنرجی

یوں کہنا بہتر ہو گا کہ تمام رہنما پہلے سے زیادہ حوصلہ افزائی ہیں۔ بلند حوصلوں کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور جیت کا پرچم لہرا کر تیسری مرتبہ حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام ماں ماٹی مانگ کے ساتھ ہے، جب عوام کی حمایت حاصل ہے تو مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی جماعت سے نہ کوئی ڈر ہے نہ کوئی خطرہ۔

جھنڈ کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: ممتا بنرجی

مزید پڑھیں:

شھبندو ادھیکاری سمیت 12 اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے؟

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی ہماری پارٹی اور ہمارے رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتی آ رہی ہے۔ بی جے پی کے ہاتھوں میں پورا مشنری ہے۔ چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور تین آئی پی ایس افسران کو سمن جاری کیا جا سکتا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر عائد بدعنوانی کے الزام ثابت کرکے دکھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details