اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal TMC Secretary on Police ترنمول کانگریس میں گروپ بندی کا نشانہ پولیس اہلکار بن رہے ہیں - مغربی بنگال بی جے پی

ترنمول کانگریس کے دوگروپ کے درمیان جھڑپ میں گولی چلنے کی وجہ سے ایک پولس اہلکار کی موت پر بی جے پی کے سینئر لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے دھڑے بندی کی قیمت پولس اہلکار کو چکانی پڑری ہے اور مجھے معلوم نہیں ہے اور کتنے پولیس اہلکار شہید ہوں گے۔ West Bengal TMC

ترنمول کانگریس میں گروپ بندی کا نشانہ پولس اہلکار بن رہے ہیں
ترنمول کانگریس میں گروپ بندی کا نشانہ پولس اہلکار بن رہے ہیں

By

Published : Nov 22, 2022, 6:52 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور موجودہ رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ پولیس کے پاس اب ترنمول کے دھڑے بندیوں کو حل کرنے کا ایک بڑا کام ہے۔پیسے حوالے کرنا، تنظیم کا کام کرنا، انتخاب میں کامیاب کرانے کے علاوہ پولس اہلکار کو اب ترنمول کانگریس میں دھڑے بندی کو سلجھانے کا کا م مل گیا ہے۔West Bengal TMC Secretry Kumal Ghosh Says Police Pay Price Of TMC Groupism

انہوں نے کہاکہ ترنمول پارٹی سماج دشمنوں کا گروپ ہے۔ افراتفری - ایک لڑائی ہو جائے گا. اب پولیس میں سماج دشمنوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت نہیں ہے۔ پولیس نے اب پارٹی کو چلانے اور ووٹ جیتنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ پتہ نہیں کتنے لوگ شہید ہوں گے۔

بشیرہاٹ پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل پربھات سردار کو پیر کی شام بشیرہاٹ تاکی روڈ پر واقع سبزی منڈی میں ترنمول کانگریس کے دوگروپ کے درمیان تنازع کو حل کرنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مبینہ طور پر ترنمول لیڈر سراج البیش کا بیٹا عبیدال ترنمول پارٹی دفتر سے بندوق لے کر آیا اور فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee اترپردیش کی طرح کلکتہ کے گنگا گھاٹ پر آرتی کا اہتمام کیا جائے

اس واقعہ میں پولیس نے رات کی تلاشی کے دوران سراج الحق سمیت 41 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ترنمول پارٹی کے دفتر سے 3 آتشیں ہتھیار برآمد ہوئے۔ مبینہ طور پر سراج ترنمول بلاک صدر کا قریبی آدمی ہے۔ اس کا ترنمو ل کانگریس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔West Bengal TMC Secretry Kumal Ghosh Says Police Pay Price Of TMC Groupism

ABOUT THE AUTHOR

...view details