مغربی بنگال کے بیربھوم سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ستابدی رائے نے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک پیج پر سیاسی کریئر کے بارے میں فیصلہ لینے سے متعلق جو پوسٹ کیا گیا ہے، وہ بالکل صحیح ہے۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ 'پوسٹ صحیح ہے۔ اس میں لکھی گئی ساری باتیں صد فیصد سچ ہے اور میں تمام باتوں کی حمایت بھی کرتی ہوں لیکن جہاں تک بی جے پی میں شامل ہونے کی بات ہے تو وہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے، اس میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں میرے فیس بک پوسٹ پر سیاست شروع کر دی ہیں۔ وہ اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔