اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انسانیت کے ناطے لوگوں کے ساتھ کھڑارہنا ہے'

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہاکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انساینت کے ناطے عام لوگوں کے ساتھ کھڑا رہنے کی ضرورت ہے۔

'انسانیت کے ناطے لوگوں کے ساتھ کھڑارہنا ہے'
'انسانیت کے ناطے لوگوں کے ساتھ کھڑارہنا ہے'

By

Published : Apr 4, 2020, 5:12 PM IST

مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہاکہ ملک میں حالات کے مدنظر لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

'انسانیت کے ناطے لوگوں کے ساتھ کھڑارہنا ہے'

انہوں نے کہاکہ میں رکن پارلیمان کی حیثیت سے نہ صرف اپنے پارلیمانی حلقہ بلکہ دیگر علاقوں میں بھی کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے کوششیں کیں۔

'انسانیت کے ناطے لوگوں کے ساتھ کھڑارہنا ہے'

نصرت جہاں کاکہنا ہے کہ بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے میں کل 11 آئیسولیشن سینٹر ہے۔ اس کے علاوہ متعددکورینٹائن سینٹر بھی بنائے گئے ہیں۔ موجودہ حالات کے مدنظر محکمہ صحت پر اضافی ذمہ داریاں ہیں

انہوں نے کہاکہ میں لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ انہیں تھوڑا بھی احساس ہو کہ وہ بہتر محسوس نہیں کررہے ہیں تو وہ فوراً اپنی طبی جانچ کروائیں۔ دیر نہ کریں۔

رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ۔اس کا نتیجہ بھی سامنے آنے لگا ہے۔

نصرت جہاں نے کہاکہ بنگال میں سب کچھ درست سمت میں گامزن ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی خود ہی سڑکوں پر اتر کر کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اچھا کام کر رہی ہے ۔کسی بھی معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش نہ کریں اس سے لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details