اردو

urdu

ETV Bharat / state

نصرت جہاں کے شوہر جعلسازوں کے شکار بن گیے

بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں کے شوہر نکھل جین وی آ ئی پی فون نمبر دلانے کے نام پر جعلسازوں کے شکار بن گیے۔

نصرت جہاں کے شوہر  جعلسازوں کے شکار بن گیے

By

Published : Jul 6, 2019, 8:37 PM IST


نکھل جین نے کولکاتا پولیس کی سائبر سیل میں پسندیدہ فون دلانے کے نام پر45 ہزار روپے ٹھگنے والوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

کولکاتا پولیس کی سائبر سیل کے مطابق ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے شوہر نکھل جین نے جعلسازی کی شکایت درج کرا ئی ہے۔

سائبر سیل نے بتایا کہ نہ صرف نکھل جین بلکہ کولکاتا کے کئی افراد جلعسازگروہ کے شکار بنے ہیں۔پورے کیس کی تفتیش کی جارہی ہے مگر اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

سائبر سیل کے افسر نے مزید بتایاکہ کسی نے نکھل جین سے کہا کہ وہ انہیں وی آ ئی پی فون نمبر دلا دیں گے۔ اس کے لیے انہیں کم سے کم 50 ہزار روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔نکھل جین بغیر کچھ سوچے سمجھے بڑی رقم جلعسازوں کے حوالے کردیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details