اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان اور اداکارہ شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر کولکاتاواپس - ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان میمی چکرورتی

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ میمی چکرورتی اپنے ساتھی اداکار جیت کے ساتھ دبئی میں جاری فلم شوٹنگ درمیان ہی چھوڑ کر کولکاتا واپس لوٹ آ گئیں۔

رکن پارلیمان اور اداکارہ شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر کولکاتا لوٹی
رکن پارلیمان اور اداکارہ شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر کولکاتا لوٹی

By

Published : Mar 18, 2020, 6:53 PM IST

مغربی بنگال کے جادب پور سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان میمی چکرورتی دبئی میں جاری اپنی فلم کی شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر کولکاتا واپس آ گئی ہیں۔

رکن پارلیمان اور اداکارہ شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر کولکاتا لوٹی

کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رکن پارلیمان میمی چکرورتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے سبب دبئی میں جاری شوٹنگ درمیان ہی چھوڑ کر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ شوٹنگ درمیان چھوڑ کر وطن واپس آنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔اس وقت خطرہ مول لینا صحیح نہیں ہے۔

میمی چکرورتی کاکہنا ہے کہ وطن واپسی کے بعد اپنے حلقے کا جائزہ لوں گی۔ وہاں کے لوگوں کے لئے پیغام یہ ہے کہ ضرورت کے مطابق اکھٹا ہوں۔ غیرضروری سرگرمیوں میں شرکت کرنے سے گریز کریں گے۔

رکن پارلیمان اور اداکارہ شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر کولکاتا لوٹی

بین الاقوامی وبا شکل اختیار کرچکی کوروناوائرس کے سبب ملک بھر میں دہشت کا ماحول ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد تمام ریاستوں نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے ہدایت جاری ہونے کے بعد تمام ریاستوں نے اسکول، کالج، یونیورسٹیوں اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس دوران بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی اور قومی سطح کے تمام کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details