رکن پارلیمان ڈریک او برائن نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'بقیہ رقم واپس کئے بغیر آل پارٹی میٹنگ بلانا بے معنی ہے۔'
مغربی بنگال کے بقیہ 85 ہزار کروڑ روپے کے فنڈ ادا کرنے کا مطالبہ - امت شاہ پر تنقید
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ڈریک او برائن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔

ڈریک اوبرائن نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو مغربی بنگال کو 85 ہزار کروڑ روپے دینا ہے. بقایہ رقم واپس کئے بغیر آل پارٹی میٹنگ بلانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریاست کی بقیہ رقم واپس کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے کئی مرتبہ بات چیت کر کرچکی ہیں۔'
ڈریک اوبرائن کا کہنا ہے کہ 'مرکزی حکومت بی جے پی کے رہنماوں کو ٹور پاس دے رکھا ہے. اس لئے وہ جہاں چاہتے ہیں وہاں چلے جاتے ہیں۔'
امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وہ (امت شاہ) ٹور پاس کی بنیاد پر جب چاہتے ہیں تب تفریح کے لئے بنگال آجاتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہر مہینے امت شاہ بنگال کے دورے پر آجاتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔'