مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے عزم پرسخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ امت شاہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے سے قبل ملک کی سرحدوں میں داخل ہوچکے چینی افواج کو باہر نکالنے کی فکر کریں۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور یوتھ ونگ کے سربراہ بنرجی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح امت شاہ کی تقریر میں کوئی دم نہیں تھا وہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی بات کررہے تھے لیکن پورا ملک یہ جاننا چاہتا ہے کہ چینی افواج ہماری سرحدوں سے کب نکلے گی۔
اس سے قبل ابھیشیک بنرجی نے امیت شاہ کی تنقید کرتے ہوئے کاکہا تھا کہ کورونا بحران اور امفان طوفان کی تباہی کے دور میں ریاست کے عوام امیت شاہ کی تقریر کو سننا پسند نہیں کرتے ہیں مگر امید کرتے ہیں کہ آج امیت شاہ ہمارے اس سوال کا جواب دیں گے کہ ”کیا چینی افواج نے ہماری زمین پر قبضہ کررکھا ہے یا نہیں“۔