مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے بھتیجے اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ ملک میں افراتفری کا عالم ہے۔لوگوں کو بے چینی ہے ۔ لیکن مرکزی حکومت کو سیاست کرنے سے فرصت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے قبل مرکزی حکومت یہ کہہ کر مغربی بنگال کو ہدف تنقید بنا رہی تھی کہ بنگلہ دیش کے شہری غیر قانونی طور ہر ریاست میں رہ رہے ہیں۔
رکن پارلیمان نے کہاکہ بنگلہ دیشی شہریوں کو لے کر سیاست کرنےو الی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت آج بنگلہ دیشی تاجروں کی مدد کے لئے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
ترنمول کانگریس کے یوتھ صدر ابھیشک بنرجی نے کہاکہ وزارت داخلہ بھی مغربی بنگال اور بنگلہ دیش سرحد کھولنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ اس کا مطلب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ آج بنگلہ دیش کی حمایت میں آ گے آرہی ہے ۔سرحد پار ٹرکوں کو مغربی بنگال میں داخلہ دلانے کے لئے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے۔۔