مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بھاٹ پاڑہ ایک بارپھر سرخیوں میں ہے۔ اس مر تبہ بھی بھارتیہ جنتاپارٹی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان پارٹی دفتر پر قبضے کولے جھڑپ ہوئی۔
ذرایعہ کے مطابق بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے وارڈنمبرچھ میں واقع ایک پارٹی دفتر پرحکمرں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں نے قبضہ کرکے اس پرترنمول کاجھنڈہ لہرادیا۔
اس واقعہ کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی کے کونسلر اپنے حامیوں کے ساتھ جائے وقوع پرپہنچ کر پارٹی دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں کی وجہ سے حالات مزید بگڑ نہیں سکا۔
پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے مشتعدی کامظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کو جائے موقع سے چلے جانے کی ہدایت دی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پارٹی دفتر پر قبضے کی خبرمنظرعام پر آنے کے بعد وہاں موجود تنعیات پولیس اہلکاروں اور آر اے ایف یے جوانوں نےحالات کو فوراًقابو میں کرلیا۔