کولکاتا: صدر جمہوریہ کے انتخابات Presidential Election 2022 کے لیے پیر کے روز ووٹ ڈالے گئے، مغربی بنگال اسمبلی میں صبح دس بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ترنمول کانگریس کے نائب صدر یشونت سنہا کو ملک کی غیر بی جے پی جماعتوں کی جانب سے صدارتی انتخاب میں حمایت حاصل ہے۔ جب کہ دروپدی مرمو صدر کے لیے این ڈی اے کی جانب سے امیدوار بنائی گئی ہیں۔ الیکشن سے قبل بی جے پی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اتوار کے روز سے شہر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا اور کس طرح ووٹ دیا جائے اس کے لیے مشق بھی کرائی۔ TMC and BJP MLAs Arrive Assembly
بنگال میں بی جے پی کے پاس فی الحال ارجن سنگھ کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد 17 ایم پی ہیں اور جبکہ 69 ارکان اسمبلی ہیں۔ وہیں مغربی بنگال اسمبلی میں کل 294 سیٹوں میں سے ۔ ترنمول کانگریس کے پاس 216 ارکان اسمبلی 13 راجیہ سبھا اور 23 لوک سبھا کےرکن ہیں۔
صدارتی انتخابات کے لیے بی جے پی ارکان نے ووٹنگ سے قبل پوجا کی اور ووٹ دینے کے لیے پر جوش نظر آئے۔ بی جے پی کے تمام ارکان زعفرانی اور پیلے رنگ کے کرتا اور ساڑیوں میں نظر آئیں۔ بی جے پی کے آدیواسی ارکان اسمبلی منوج ٹیگا نے غیر بی جے پی ارکان اسمبلی سے دروپدی مرمو کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کرتے نظر آئے۔