اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچوں کو مڈڈے مل گھرگھر پہنچانے کااعلان - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت

وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ کوروناوائرس کے مد نظرریاستی حکومت نے بچوں کو ان کے گھر گھر تک مڈڈے مل پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بچوں کو مڈڈے مل گھرگھر پہنچانے کااعلان
بچوں کو مڈڈے مل گھرگھر پہنچانے کااعلان

By

Published : Mar 20, 2020, 10:58 PM IST

مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد محکمہ تعلیم نے ریاست کے تمام اضلاع کے پرایمئیری اسکولوں کے بچوں کو ان کے گھر گھر مڈ ڈے میل پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔

بچوں کو مڈڈے مل گھرگھر پہنچانے کااعلان

انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے سبب ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ چاروں طرف لوگ دہشت میں دن گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس دوان لوگوں کو بھیڑبھاڑ سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 15 اپریل تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا۔ اس سے طالب علموں کو گھر میں رہنے کا موقع ملے گا۔

پارتھو چٹرجی نے کہاکہ پرایمئری اسکولوں کے طالب علم اسکول تونہیں جائیں گے لیکن مڈڈے میل ان کے گھروں تک پہنچانے کا سارا انتظام کرلیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم کے مطابق پرائمیری اسکول کے بچوں کے لئے ایک کیلو چاول اورایک کیلو دال دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سے بچوں کے مڈڈے میل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بچوں کو مڈڈے مل گھرگھر پہنچانے کااعلان

کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

بھارت میں جمعہ کے روز کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 242 کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ وبائی مرض سے اب تک ملک میں پانچ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details