مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں بی جے پی ۔آر ایس ایس کے حامی کے قتل کے خلاف ہندجاگرن نے بغیراجازت احتجاجی ریلی کا انعقاد کرنے کی کوشش کی ۔
مگرپولیس کے ذریعہ روکے جانے پر ہندوجاگرن تنظیم کے کارکنان نے جم کر ہنگامہ آرائی کی ۔ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کوگرفتارکیاہے۔
پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ احتجاج پولس کی اجازت کے بغیر منعقد کیا گیا تھا اس لیے جلوس کو روک دیا گیا تھا۔جب کہ سابق ممبر پارلیمان انوپم ہزارا نے دعویٰ کیا ہے کہ جلوس کیلئے اجازت لی گئی تھی جب کہ آر ایس ایس نے بھی پولس کی سخت مذمت کی ہے۔
مٹیابرج کے لیچی بگان علاقے میں آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے ویر بہادر سنگھ کو گولی مارکرزخمی کردیا گیا تھا۔اس واقعے کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈران بشمول کیلاش وجے ورگی، سینئر رہنما سبیاچی دتہ نے اسپتال جاکر ویر بہادر سنگھ سے ملاقات کی۔
آج سہ پہر 3بجے کے قریب سیالدہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑی تعداد میں ہندو جاگرن منچ کے ممبران جمع تھے اور جلوس نکالنے کی تیاری کررہے تھے تاہم بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔