آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران آسام اورا س کے اطراف میں بند ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے ٹرک سرحد سے متصل مغربی بنگال کے سلی گوڑی علی پور اور اس کے اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔
سلی گوڑی اور علی پور دوار میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج آسام کی طرح مغربی بنگال میں بھی شہریت ترمیمی بل کے خلاف مخالفت اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس یو سی آ ئی کے حامیوں شہریت ترمیمی بل کے خلاف سلی گوڑی اور علی پور دوار میں مرکزی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور اس دوران قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی ۔
ایس یو سی آ ئی کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل میں انگنت خامیاں ہیں۔ ان خامیوں کی وجہ سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں آسام کی طرح مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج و ہڑتال کاسلسلہ جاری رہے گا۔
ایس یو سی آئی کاکہنا ہے کہ حکومت کو شہریت ترمیمی بل کو واپس لینا پڑے گا۔ حکومت اگر ایسا نہیں کرتی ہے ۔ اس کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ غیرمعائنہ مدت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹرک ڈرائیوروں کو آسام جانے کے لئے بنگال کی سرحد عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آسام بنگال سرحد پر علی پوردوار ضلع کے بارویسہ میں مختلف ریاستوں کے ہزاروں ٹرک جام میں پھنس گئے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاست گیر بند کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہاں پھنسے ہوئے ٹرک ہڑتال ختم ہونے کے بعد ہی آسام میں داخل ہوسکیں گے۔ گھنٹوں یہاں پھنسے ٹرک ڈرائیور ہردیپ نے بتایا کہ وہ سامان لادنے کے بعد بالائی آسام کے لئے دہلی سے آئے ہیں۔
آسام بند ہونے کی وجہ سے وہ یہاں رک گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی طرح کی پریشانی میں پھنسنے سے بہترانتظار کرنا ہے۔