اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو طلباء پرحملے کے خلاف کولکاتا میں احتجاج - مغربی بنگال

جواہرلال نہرویونیورسٹی کے طلباء پرہوئے حملے کے خلاف جادب پور یونیوسٹی اور پرسیڈینسی طلباءنے کولکاتا میں بڑے ہیمانے پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔

جے این یو طلباء پرحملے کے خلاف کولکاتا میں احتجاج
جے این یو طلباء پرحملے کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

By

Published : Jan 6, 2020, 6:40 PM IST

واضح رہے کہ گزشتہ شب دارلحکومت دہلی میں واقع جواہرلال نہرویونیورسٹی نامعلوم شرپسندوں نے احتجاج کررہے طلباء پر حملہ کردیا۔ حملے میں طلباء کے علاوہ پروفیسرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد پورے ملک میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کی طلباء ونگ اے بی وی پی کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔

جے این یو طلباء پرحملے کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا میں واقع کادب پور نیورسٹی کے طلباء احتجاجی ریلی کے دوران کہاکہ اے بی وی پی کی غنڈہ گردی بنہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس کے خلاف غیرمعائنہ مدت تک تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جواہرلال نہرویونیورسٹی میں طلباء پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا۔ ہمیں احتجاجی ریلی کاانعقاد کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

جے این یو طلباء پرحملے کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

طلباء کاکہنا ہے کہ ہم آزاد ملک کے شہری ہیں مرکزی حکومت کی پالیسی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ بھارت کے کسی بھی یونیورسٹی کے طلباء پر ح،ہ ہوتا ہے تواس کے خلاف ہم سڑکوں پر اتر جائیں گے۔

مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جے این یوکے طلباء کی حمایت میں احتجاجی ریلی کے دوران طلباء نے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور اے بی وی ہماری تحریک کو دبانہیں سکتی ہے۔ انہیں ہماری تحریک کو دبانے کے لیے کولکاتا آنا پڑے گا اور وہ یہاں آنے کی غلطی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب دارلحکومت دہلی میں واقع جواہرلال نہرویونیورسٹی نامعلوم شرپسندوں نے احتجاج کررہے طلباء پر حملہ کردیا۔ حملے میں طلباء کے علاوہ پروفیسرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد پورے ملک میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کی طلباء ونگ اے بی وی پی کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details