اردو

urdu

ETV Bharat / state

Alleged ISI Agent Arrested کالمپونگ سے مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ گرفتار - خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ رابطہ

شمالی بنگال کے کالمپونگ تھانہ علاقے سے مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسک فورس نے پاکستان کے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں ایک گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کو کولکاتا واقع خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر بھوانی بھون لایا جا رہا ہے۔ Alleged ISI Agent Arrested

کالمپونگ سے مبینہISI ایجنٹ گرفتار
کالمپونگ سے مبینہISI ایجنٹ گرفتار

By

Published : Sep 24, 2022, 6:45 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے پہاڑی ضلع کالمپونگ سے (کالمپونگ )تھانہ علاقے سے مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسک فورس نےپاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کو کولکاتا کے خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر بھوانی بھون لایا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی شہر علی پور میں واقع خفیہ یجنسی بھوانی بھون سے موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنبال کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے کالمپونگ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران آئی ایس آئی سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت پیر محمد کے طور پر ہوئی ہے ،اس کا مقامی باشندوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ان کی مدد سے ہی علاقے میں رہتا تھا۔علاقے میں اس کی اچھی گرفت تھی۔ ذرائع کے مطابق پورے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس کے پاس سے متعدد کتابیں،دستاویزات،لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کئے گئے ۔اس کے پاس سے دو موبائل بھی برآمد کئے گئے ۔اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش ہے جس کی مدد سے وہ یہاں اپنے کاموں کو انجام دیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Hurriyat Leader's Daughter Latter to Modi جیل میں بند حریت رہنما کی بیٹی کا وزیراعظم مودی کو خط

ان کاکہنا ہے کہ کولکاتا واقع خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر بھوانی بھون لایا جارہاہے۔کولکاتا کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم سے مبینہ آئی ایس آئی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے گزشتہ ڈیڑھ مہینوں کے دوران اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے خصوصی کارروائی کے نام پر اب تک انتہاپسند تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں چھ لوگوں کوگرفتار کرچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details