اس سے قبل مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا تھا کہ بنگال میں اسکول و کالج جون کے بعد کھل جائیں گے۔ اس پر تمام متعلقہ اداروں سے بات چیت کی جارہی ہے۔
بنگال میں اسکول و کالج 16مارچ کے بعد سے ہی بند ہیں۔کولکاتا اسکول انتظامیہ نے کہا کہ ہم لوگ ریاستی وزارت تعلیم کے ہدایات پر ہی عمل کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا انتظامات کرنا مشکل ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اب اس پر بحث بازی نہیں کی جا سکتی ہے ۔اگلے مہینہ اس ضمن میں ٹھوس فیصلہ لیاجائے گا۔
ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تنظیم کے ممبر سبریش بھٹاچاریہ نے کہا کہ مغربی بنگال اعلیٰ تعلیم کے صلاح و مشورہ کے بعد ہی ہم لوگ کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کریں گے۔