ریاستی وزیر نے کہاکہ جن لوگوں نے اس طرح کے بیان دیا ہے وہ کم پڑھے لکھے ہیں۔ انہیں مدرسوں کے بارے میں معلومات نہیں ہے ۔ ایک پڑھا لکھا شخص کبھی بھی کسی مذہبی ادارے کے خلاف اس طرح کے بیان نہیں دے سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ میں بھی مدرسہ سے پڑھا ہوں ۔اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ میں دہشت گرد ہوں یا پھر اس کی حمایت کرتاہوں۔میرے سے جیسے نہ جانے کتنے لوگ ہیں جو مدرسہ سے تعلیم حاصل کرکے ملک وملت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
صدیق اللہ چودھری کے مطابق مدرسوں نے د ین اسلام کو زندہ رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جب تک دنیا رہے گی اس وقت تک مدرسہ قائم رہے گا اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔