مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ ریاستی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جس طرح سے کام کررہی ہے اس سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
'خوفزدہ نہ ہو،احیتاط برتے' انہوں نے کہاکہ حالات قابو میں ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے احتیابی تدابیر پر عمل ضروری ہے ۔ اس کے لئے تمام لوگوں کو ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نےکہاکہ ریاست کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے لیکن عوام کو بھی بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔
'خوفزدہ نہ ہو،احیتاط برتے' وزیر تعلیم کے مطابق افواہوں کی وجہ سے کوروناوائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے لوگوں کو ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بین الاقوامی وبا کی شکل اختیار کر چکی کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے سبب اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
مغربی بنگال میں کوروناوائرس کا اب تک ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ سے کولکاتا آنے والے نوجوان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں بیلیا گھاٹا آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لندن میں شوٹنگ ختم کرکے کولکاتا پہنچنے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ میمی چکرورتی کو بھی 14 دنوں تک کورین ٹائن کا مشورہ دیا گیا ہے۔